تازہ ترین

ملک کی اہم تنصیبات اور مقامات کی سکیورٹی فوج کے حوالے، پولیس، ایلیٹ فورس کی ٹریننگ بھی شروع

 دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے متعدد اہم تنصیبات اور مقامات کی سکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے، فوج نے پولیس انٹیلی جنس، منتخب کئے گئے افسران، ایلیٹ فورس کی ٹریننگ بھی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی دو روز قبل کور ہیڈ کوارٹر میں فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد متعدد اہم جگہوں، شہروں میں انسداد دہشت گردی کے لئے فوج کو کنٹرول دیا جا رہا ہے۔

شئیر
51 بازدید
مطالب کا کوڈ: 432

میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں کے مطابق فوج نے پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 50 اہلکاروں کی انٹیلی جنس ٹریننگ سکول چوہنگ میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، جن کو تین سے چار ہفتے کی انٹیلی جنس ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ایلیٹ سٹرائیک ٹیم کی ٹریننگ محفوظ شہید گریژن میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کم از کم 250 پولیس افسران اور ملازمین کو فوری طور پر نامزد کر دیں، جن کی ٹریننگ آج سے تمام صوبے میں شروع کر دی جائے گی، یہ ٹریننگ رمضان المبارک میں مکمل ہوگی۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کو فوج کی پلاٹون میں اسٹیشن کر دیا گیا ہے جو پانچ منٹ کے نوٹس پر پہنچ سکے گی۔ لاہور کے 6 پولیس ڈویژن آرمی کمپنی کی نگرانی میں کام کریں گے جبکہ ایک آرمی کمپنی قذافی سٹیڈیم پر بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

فوج کی کوئیک رسپانس فورس لاہور ائیر پورٹ پر حملے کی صورت میں پانچ منٹ کے نوٹس پر وہاں پہنچے گی جبکہ رینجرز کو ائیر پورٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی فوج کی کوئیک رسپانس فورس موجود رہے گی۔ ایک پلاٹون فوج بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات رہے گی جبکہ پنجاب میں کوئیک رسپانس فورس کی صورت میں 19 کمپنی فوج جبکہ 4 انفرنٹری بٹالین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کئے جائیں گے جس میں انٹیلیجنس ایجنسیاں بھی حصہ لیں گی۔ تمام اضلاع میں ایلیٹ اسٹرائیک فورس تعینات کی جائیگی۔ اسی طرح نندی پور، موٹر وے فور، سیالکوٹ ائیرپورٹ اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی فوج کی کمپنی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز کو پنجاب کے تمام قومی ورثہ کی حفاظت کا مشن دیتے ہوئے رینجرز کی دو کمپنیاں تونسہ اور کالا باغ پلوں پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے پیش نظر ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کے خدشے کے بعد دونوں شہروں میں اہم مقامات اور حساس تنصیبات پر پاک فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز کی قیادت میں گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کو حساس مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر تعینات پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس اور ریپڈ ایکشن فورس پر مشتمل ہیں جو اہم مقامات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *