موجودہ حکومت کی لوٹ مارکے نظام کو فوج کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتا،حاجی شاہ بیگ
قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی لوٹ مارکے نظام کو فوج کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتاہے اور یہ فوجی ڈنڈے کے عادی لوگ ہیں ان پر جب تک فوجی ڈنڈا استعمال نہیں ہوگا تب تک موجودہ حکومت کا قبلہ درست نہیں ہوگا […]
قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی لوٹ مارکے نظام کو فوج کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتاہے اور یہ فوجی ڈنڈے کے عادی لوگ ہیں ان پر جب تک فوجی ڈنڈا استعمال نہیں ہوگا تب تک موجودہ حکومت کا قبلہ درست نہیں ہوگا موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خود نوکریوں کے بندربانٹ کر کے رقم بٹورنے میں مصروف عمل ہے ۔انہوںنے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پوسٹوں میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کا حق ماراگیا اس کے ساتھ گلگت میں پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کووزیر اعلیٰ اور آئی جی پی نے آپس میں تقسیم کر کے حقداروں کا حق غصب کیا ہے اورتمام تقرریاں غیر قانونی ہوئی ہیں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ہم اس میرٹ کی خلاف ورزی پر فوج کو مداخلت کر کے ان تقرریوں کو منسوخ کر کے اپنے نگرانی میں صاف شفاف انٹرویوز کرانے کی اپیل کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جن افراد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں اور جولوگ عدالت گئے ہیں ہم ان کے ساتھ عدالت میں بھی اس کرپشن کے خلاف مکمل ساتھ دینگے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے تمام پوسٹوں پر اپنے افراد تعینات کئے گئیاور دیامر میں چوکیدار اور دیگر پوسٹوں پربھی اپنے من پسند افراد کو لگایا گیا محکمہ ایجوکیشن میں بھی کرپشن کی دھوم مچادی گئی اب رہی سہی کسر پولیس محکمے میں نکال دی گئی انہوںنے کہا کہ ہم اپنے سرحدوں کی حفاظت کرینگے اور امن و امان کے لئے بھرپور کردارادا کرینگے انہوںنے کہا کہ ہماری نظریں اب پاک فوج پر ہیں وہ اس لوٹ مار کے بازار کو بند کر انے میں اپنا کردار ادا کر کے حقداروں کو ان کا حق دلائے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید