میرے پاس کسی بھی قسم کے کوئی اختیارات نہیں،میجر(ر) محمد امین
گلگت(خصوصی رپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری برقیات میجر(ر) محمد امین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ون مین شو چل رہاہے صوبائی وزیروں کی بات کوئی بھی نہیں سنتا ہے ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے ہم بے بس ہیں کچھ نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے پیر کے روز ایک سوال کے جواب میں ایوان کوبتایا کہ میں […]

گلگت(خصوصی رپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری برقیات میجر(ر) محمد امین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ون مین شو چل رہاہے صوبائی وزیروں کی بات کوئی بھی نہیں سنتا ہے ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے ہم بے بس ہیں کچھ نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے پیر کے روز ایک سوال کے جواب میں ایوان کوبتایا کہ میں واٹر اینڈ پاور کا پارلیمانی سیکرٹری ضرور ہوں مگر محکمے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے میرے اختیارات اپنی گاڑی میں ڈیزل ڈلوانے تک محدود ہیں اس کے علاوہ میرے پاس کسی بھی قسم کے کوئی اختیارات نہیں ہیں ممبران کے کسی سوال کا جواب میرے پاس نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ واٹر اینڈ پاور پی سی ون بنانے ٹینڈر کرا کے کمیشن کھانے تک محدود ہے اس محکمے کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں جبکہ تمام سرکاری آفیسروں کو بجلی کی سپیشل لائنیںدی گئی ہیں ان آفیسروں کے دفاتر اور گھروں میں بجلی کے ہیٹر اور گیزر لگے ہوئے ہیں حتیٰ کہ محکمے کے چوکیدار اور چپڑاسی کو بھی سپیشل لائنیں دی گئی ہیں انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں وی آئی پی کلچر ہے جس کے پاس جتنا بڑا عہدہ اتنا ہی کرپٹ ہے تمام آفیسران اپنے اپنے مفادات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں یہ لوگ عوام سے مخلص نہیں ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے انہوںنے کہا کہ مجھے بجلی کی ذمہ داری سونپی جائے میں ایک ہفتے میں گلگت بلتستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے دکھادونگا۔اس موقع پر وزیر زراعت حاجی جانبازخان نے کہا کہ وزراء ایوان میں بات کرنے کی بجائے کابینہ اجلاس میں بات کریں صوبائی وزراء کابینہ میں اپنے مسائل حل کرانے کی بجائے ایوان میں اپوزیشن کا کردارادا کررہے ہیں ان وزراء کی موجودگی میں ایوان میں اپوزیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر یہ وزراء ابھی اپنے مسائل حل نہیں کراسکتے ہیں تو استعفیٰ دے کرگھر چلے جائیں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ وزیرں اور پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے بے بسی کے اظہار سے حکومت کی ناکامی ظاہرہوتی ہے اس لئے جو وزراء اورپارلیمانی سیکرٹریز کام نہیں کرسکتے ہیں وہ ایک دوسرے سے سوالات کرنے کی بجائے استعفیٰ دیدیں۔اس سے قبل وقفہ سوالات کے دوران رانی عتیقہ غضنفر نے کہاکہ مسگر میں تین میگاواٹ پاورہائوس مکمل ہوا ہے ایک میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔باقی دو میگاواٹ بجلی کب دی جائیگی جس پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ وزیربرقیات حاجی اکبر تابان ایوان میں موجود نہیں ہیں ان کی غیر موجودگی میں برقیات کے پارلیمانی سیکرٹری میجر(ر) محمد امین اس سوا ل جواب دیں گے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید