تازہ ترین

میشل عون: میں سید حسن نصر اللہ پر یقین کامل رکھتا ہوں

 لبنان میں تبدیلی اور اصلاحات بلاک کے سربراہ میشل عون نے الاخبار روزنامے سے گفتگو میں کہا کہ میں لبنان کی صدارت کی کرسی کو قبول کرنے اور اسرائیل کے علاوہ دیگر تمام ممالک سے تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

شئیر
52 بازدید
مطالب کا کوڈ: 145

انہوں نے کہا: میں لبنان کو بیرونی ممالک کا کھلونا نہیں بننے دوں گا۔ میشل عون نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ میں سید حسن نصر اللہ پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہا: میں المستقبل تحریک کے چیئرمین سعد حریری سے قریبی روابط رکھتا ہوں۔
اسی دوران کویتی اخبار نے لکھا ہے: ایسے حال میں کہ لبنان کے صدر جمہوریہ میشل سلیمان کی مدت آیندہ اتوار کو ختم ہو رہی ہے اور ادھر سے ایران اور سعودی عرب کے روابط میں بھی بہتری آ رہی ہے لبنان میں صدر جمہوریہ کی کرسی کے لیے میشل عون کے چانس بہت زیادہ ہیں۔
ادھر لبنان کے صدر نے اپنی مدت صدارت میں ایک سال کی توسیع پر مبنی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل سلیمان نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت صدارت 25 مئی 2014 کو ختم ہو رہی ہے اور وہ خود اپنے منصب کی توسیع کے خواہاں نہیں ہیں۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *