تازہ ترین

نائب تحصیلداروں کی آسامیوں پر انٹرویو روک دیئے گئے، حکم امتناعی جاری

عدالت نے صوبائی حکومت کو نائب تحصیلداروں کی خالی 7آسامیوں پر انٹرویو کرنے سے روک کرحکم امتناعی جاری کردیا تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ ریو نیو میں خالی 7نائب تحصیلداروں کی آسامیوں کو پرکرنے کیلئے (این ٹی ایس )کے ذریعے تحریری امتحان منعقد ہوا تھا جس کوفیضان ایڈووکیٹ ،رانا عتیق الرحمان ایڈووکیٹ ،حق نواز […]

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2018

عدالت نے صوبائی حکومت کو نائب تحصیلداروں کی خالی 7آسامیوں پر انٹرویو کرنے سے روک کرحکم امتناعی جاری کردیا تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ ریو نیو میں خالی 7نائب تحصیلداروں کی آسامیوں کو پرکرنے کیلئے (این ٹی ایس )کے ذریعے تحریری امتحان منعقد ہوا تھا جس کوفیضان ایڈووکیٹ ،رانا عتیق الرحمان ایڈووکیٹ ،حق نواز شیخ ایڈووکیٹ اورعتیق دیامری ایڈووکیٹ نے این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان کے دوران بے ضابطگیوں پر سینئر سول جج گلگت سہیل احمد کی عدالت میں چیلنج کیاتھا۔فاضل جج نے مدعیان کے وکیل رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کو مذکورہ بالا نائب تحصیلداروں کی آسامیوں کے انٹرویو کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت ،این ٹی ایس ،سیکرٹری سروسز فنانس کو نوٹس جاری کردیئے کہ وہ اگلی پیشی پر عدالت میں جواب داخل کریں اور این ٹی ایس کے سیکرٹری کو بھی عدالت میں طلب کرلیا ۔ اس موقع پر فیضان ایڈووکیٹ اور رانا عتیق الرحمان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فاضل عدالت نے ہمارے موقف کو سن کر ثبوت پیش کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کومذکورہ بالا نائب تحصیلداروں کی خالی آسامیوں پر انٹرویو کرنے سے روک کر نوٹسز جاری کردیاہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *