تازہ ترین

نائیجیریا کی تحریک اسلامی اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھے گی: محمد زکزاکی

نائیجیریا کی تحریک اسلامی اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھے گی: محمد زکزاکی جنوری 30, 2016   نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے فوج کو زاریا شہر میں قتل عام کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے واحد زندہ بچ جانے […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1358

نائیجیریا کی تحریک اسلامی اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھے گی: محمد زکزاکی

 

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے فوج کو زاریا شہر میں قتل عام کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے محمد ابراہیم زکزکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زاریا شہر میں عوام کے قتل عام کی ذمہ داری مکمل طور پر فوج پر عائد ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے افسوس کا ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فوج، جو عوام کی جان و مال کے تحفظ کی اصل ذمہ دار ہے، زاریا شہر میں بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا نائیجیریا کی فوج نے زرایا میں شہریوں کا قتل عام کیا، ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی، گھروں کو مسمار کیا اور ان کے مقدسات کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شہری جیلوں میں بند ہیں جبکہ عوام کے قاتل کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے بیٹے نے مزید کہا کہ تحریک اسلامی ایک پرامن تنطیم ہے اور ہماری پرامن جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر کو صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ اور اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتارکیے جانے والوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہیومن رائٹس واچ نے فوج کے ہاتھوں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *