نام نہاد متنازعہ بل کی آڑ میں صدر انجمنِ امامیہ بلتستان کے خلاف ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں
ہم طلاب بلتستان مقیم قم المقدسہ جامعہ روحانیت بلتستان کے متفقہ پلیٹ فارم سے نائب امام جمعہ جامع مسجد سکردو بلتستان اور صدر انجمن امامیہ حجت الاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی کے تعمیری اقدامات، بالاخص بلتستان میں بین المذاہب ہماہنگی پیدا کرنے میں بنیادی کردار اور گلگت بلتستان میں امن و امان قائم کرنے کے سلسلے میں ان کی مخلصانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بلتستان میں مثالی امن و امان شیعہ اور اہل سنت علما کے مابین ہماہنگی کی بدولت ہے جسے کوئی ٹولہ ختم نہیں کرسکتا۔
ہم طلاب قم بہ بانگ دھل اعلان کرتے ہیں کہ بد نام زمانہ بل کے آڑ میں ملک عزیز پاکستان میں قائم امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے مذموم اقدامات کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔
ملک عزیز کی مقتدر شخصیات اور نگران حکومت کے ذمہ دار افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ ملکی سالمیت اور امن و امان سے متصادم اقدامات کا سد باب کریں۔
جامعہ روحانیت بلتستان
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید