نجف اشرف سے تشریف لائے مسؤول مؤسسہ الکوثر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف ذیشان کی جامعہ روحانیت بلتستان آمد
نجف اشرف سے تشریف لانے والے مسؤول مؤسسہ الکوثر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف ذیشان نے جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کی کابینہ کے اراکین سے ایک تفصیلی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
ملاقات کا آغاز مسؤول مبلغین آقای شیخ غلام محمد اشرفی نے معزز مہمان کا تعارف پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے دبیر محترم آقای شاکری نے شیخ اشرف ذیشان کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی فعالیتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
حجۃ الاسلام شیخ اشرف ذیشان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کو حوزات علمیہ کے بڑے فعال اداروں میں شمار کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جامعہ کا تجربہ مختلف میدانوں میں، خصوصاً نصاب سازی اور سکردو میں تبلیغی میدان میں، نہایت مؤثر و مفید ہے، اور ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بلتستان میں تبلیغی سرگرمیوں کے حوالے سے حوزہ نجف اور حوزہ قم کے طلاب کے درمیان ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا، تاکہ زیادہ مربوط اور نتیجہ خیز دینی خدمات انجام دی جا سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب رئیس آقای حلیمی نے شیخ اشرف ذیشان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس دورے کو خلوص، محبت اور اشتراکِ عمل کی علامت قرار دیا۔
اس ملاقات میں ارتباطات کے مسؤل آقای خادم جاوید اور میڈیا کے مسؤل کاچو اظہر عباس بھی شامل تھے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید