نماز میں شہادت ثالثہ پڑھنے والوں کی نماز باطل ہے، آیت اللہ بشیر نجفی کا فتویٰ
ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا تشیع کے میں پاکستان کے واحد مجتہد حافظ بشیر حسین نجفی نے فتویٰ دیا ہے کہ نماز میں شہادت ثالثہ یعنی تشہد میں امام علی علیہ سلام کی گواہی دینے سے نماز باطل ہوجاتی ہے، کیونکہ اسکا حکم نا تو اللہ نے نا رسول اور نا ہی کسی […]
ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا تشیع کے میں پاکستان کے واحد مجتہد حافظ بشیر حسین نجفی نے فتویٰ دیا ہے کہ نماز میں شہادت ثالثہ یعنی تشہد میں امام علی علیہ سلام کی گواہی دینے سے نماز باطل ہوجاتی ہے، کیونکہ اسکا حکم نا تو اللہ نے نا رسول اور نا ہی کسی معصوم نے دیا ہے۔
آیت اللہ بشیر نجفی کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں ممبر پر چڑھ کر ذاکر شہادت ثالثہ نا پڑھنے والے کو گالیاں دیتا ہے، مجھ بتاو کہ کیا رسول اللہ نے پڑھا ، آئمہ معصومین علیہ سلام نے پڑھا، کسی بزرگ شیعہ عالم نے ایسا عمل کیا نہیں، تو تم کہاں سے یہ فتنہ لے آئے۔
حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ علمانجف کا متفقہ فیصلہ ہے کہ شہادت ثالثہ نماز میں جائز نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ مفاد پرست گروہ اس طرح کے فتنوں کو ایشو بناکر ملت تشیع میں تقسیم کا باعث بن رہے ہیں، اس موقع پر حافظ بشیر نجفی نے فتویٰ دیدکر تمام فتنہ گروں کے منہ بند کردیے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید