نواز شریف کے پاس گھر جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا، جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے ممکنہ اثرات اور مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ […]

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا، جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے ممکنہ اثرات اور مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا لیکن یہ فیصلہ انہیں خود کرنا ہے کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ خود چھوڑیں گے یا پھر انہیں اس منصب سے ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے بھی مشاورتی اجلاس بلایا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کریگی جبکہ وزیراعظم کی نا اہلی کی صورت میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائیگی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید