نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار
نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نیب نے عدالت کے حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حسن اور حسین نواز کی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ملی جب کہ بینک اکاؤنٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔
اسے بھی پڑھیں: حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کامعاملہ آئندہ سماعت تک موخر
عدالت نے طلبی کے نوٹسز اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد نیب آرڈیننس کی سیکشن 512 کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حسن اورحسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم
واضح رہے کہ نیب نے حسن اور حسین نواز پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ریفرنسز دائر کئے ہیں، ابتدا میں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت نواز شریف اور دیگر اہل خانہ ہی کے ہمراہ ہوتی تھی تاہم دونوں بھائیوں کی جانب سے مسلسل عدم حاضری کے بعد عدالت نے ان کے خلاف کیس کی سماعت الگ کرنے کا حکم دیا تھا۔
دیدگاهتان را بنویسید