ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے احکامات جاری
صوبائی وزیر قانون و تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال اور پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف اورنگ زیب ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے فیصلے کو واپس لینے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں

پیر کے روز سے تمام بینکوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی اگر کسی بینک نے کسی بھی صارف سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کی تو ہم ذمہ دار ہیں انہوںنے ہفتہ کے روز گلگت میں ایک پریس کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی حکومت اور وزیراعلیٰ کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دیں انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے 25اکتوبر کو ہونے والی اجلاس کے منٹس میٹنگ کی گزشتہ روز منظوری دی تھی جس کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے ذریعے تحریری ہدایات ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو مل چکے ہیں اورتمام بینکوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں پیر کے روز تمام بینک ٹیکس وصول نہیں کریںگے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے بعد فنانس بل 2015-16کے شق 236-Pکو گلگت بلتستان کی حد تک معطل کیاگیا ہے جس کے بعد اس شق کے تحت گلگت بلتستان میں لگنے والے تمام ٹیکسز معطل ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پیر کے روز ہم خود ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بیٹھیں گے اور کسی صارف کو کوئی شکایت ہوگی تو اس شکایت کو اسی وقت دور کیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے بروقت اقدامات سے ٹیکسوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اس لئے اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے جمعہ کے روز پٹرولیم ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے مذاکرات کئے اورانہیں یقین دلایا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہوجائیگا اور آج یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے انجمن تاجران اورعوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار کوبھی ہفتہ کے روزمذاکرا ت کی دعوت دی اور دن بھر ان کا انتظار کرتے رہے مگر وہ مذاکرات کیلئے نہیں آئے اس کے بعد ہم نے مناسب سمجھا کہ میڈیا کے ذریعے تمام حقائق سے عوام کو آگاہ کرے ۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کا حل بات چیت میں ہے مگر بعض لوگ اس ایشو پر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو ہم سیاسی میدان میں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے لیکن کسی کو عوام کو تکلیف میں ڈال کر اپنی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور قوم بھی ایسے افراد سے خود نمٹ لے گی۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والا شخص کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلط رئیس انتشار کی سیاست کررہے ہیں اگر کسی سیاسی جماعت اورشخصیت کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے تو ریاست ان سے نمٹ لے گی اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی ۔
بشکریہ http://www.dailyk2.com/
دیدگاهتان را بنویسید