تازہ ترین

عمران خان 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔20رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے 20رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے20رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی، کابینہ کے ارکان پیر کے روز ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے20رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی، کابینہ 15وفاقی وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہوگی۔

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3973

حلف برداری کی تقریب پیر کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وفاقی وزراء حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی وزراء میں شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک، شفقت محمود، اسد عمر، شیریں مزاری، شیخ رشید اور شہریارآفریدی شامل ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ، غلام سرور خان،طاہر صادق اور علی زیدی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسد عمر کو وزیر خزانہ، شاہ محمودقریشی کو وزارت خارجہ، پرویزخٹک کو وزارت دفاع اور شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دینے کی منظوری دی۔

شیریں مزاری کو انسانی حقوق کی وزارت، شفقت محمود کو وزیر تعلیم ، فروغ نسیم کو قانون و انصاف کا قلمدان دیا گیا جبکہ نورالحق قادری وزیر مذہبی امور اور بین الامذاہب ہم آہنگی ہوں گے۔

فوادچوہدری وزیراطلاعات، غلام سرورخان پٹرولیم کے وزیر ، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار ہوں گی جبکہ عامرکیانی کو وزیر صحت کا قلمدان دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

فہمیدہ مرزا وزیر بین الاصوبائی رابطہ اور ارباب شہزاد مشیر اسٹیبلشمنٹ ہوں گے جبکہ خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت کے مشیر ، ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات اورکفایت شعاری کےمشیر جبکہ ملک امین اسلم ماحولیات کے مشیر اور ڈاکٹر بابر اعوان پارلیمانی امور کےمشیر ہوں گے۔

طارق بشیر چیمہ سرحدی اورریاستی امورکے وزیر ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ کاقلمدان عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بیورو کریسی میں تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔

یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

خیال رہے عمران خان نے وفاقی کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور پارٹی ذرائع کا دعویٰ تھا کہ عمران خان پہلے مرحلے میں 18 سے 20 وزرا کی کابینہ بنائیں گے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *