تازہ ترین

وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا عندیہ دے دیا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپےکی قدر میں کمی سے گھبرانےکی ضرورت نہیں، جلد منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سےنکلنے کے لئے بنیادی اقدامات کررہے ہیں۔

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4168

وزیراعظم نے کہا کہ جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے مثبت ردعمل ملا،  2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب تھا، اوورسیز کو سہولیات دینے سےترسیلات زر10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ہے، لوگ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور انھیں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 27 سال بعد  تیل کی بڑی عالمی کمپنی ایگزون پاکستان آرہی ہے، ایگزون کمپنی پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر تلاش کرے گی، ان کا اندازہ ہے کہ پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون لا رہے ہیں، زبردست کریک ڈاون کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سرمایہ کارپیسہ بنائے گا، تودوسرا اسے دیکھ کر سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کار وہیں آتا ہے، جہاں اسےفائدہ ہو، ایکسپورٹ بڑھانی ہیں، منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کٹوں کی بات کو لوگوں نےعجیب سمجھا، حلال گوشت کی 2 ہزار ارب کی مارکیٹ ہے، حلال گوشت کی کمپنیاں پاکستان آ کر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *