تازہ ترین

وزیر اعظم احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر برہم، شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

شئیر
52 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4019

 آسیہ کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے تین روزہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیاں جلادی گئیں، سڑکوں پر گاڑیاں لانے والے افراد پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کے اس نقصان پر وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شرپسندوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث  افراد کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس سے وزیر اعظم کو مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *