تازہ ترین

وزیر برقیات جی بی کی دفتر جامعہ روحانیت بلتستان آمد، صدر جامعہ روحانیت سے ملاقات

جامعہ روحانیت بلتستان نے جی بی میں فیول کے ذرائع اور بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کے لئے درپیش مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کے اس بے نظیر موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے یہاں کی بجلی اور فیول کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔
شئیر
115 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8383

روحانیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گلگلت بلتستان اسمبلی کے منبر اور وزیر برقیات جناب مشتاق صاحب نے آج جامعہ روحانیت بلتستان کے قم میں واقع قم مرکزی دفتر میں صدر محترم جامعہ روحانیت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صاحب نے وزیر محترم برقیات کو دفتر ہذا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس علمی اور ثقافتی مرکز کے بارے میں بریفنگ دی۔

دوران گفتگو صدر محترم جامعہ روحانیت بلتستان نے جی بی میں فیول کے ذرائع اور بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کے لئے درپیش مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کے اس بے نظیر موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے یہاں کی بجلی اور فیول کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔

وزیر محترم جناب مشتاق صاحب نے بھی اس ملاقات کو اپنے اس زیارتی سفر کے خوبصورت لمحات میں سے قرار دیتے ہوئے قم المقدس جیسے شھر میں بلتستان کے طلباء کی اس منظم تنظیم کے وجود کو خوش آیند اور امید بخش قرار دیا۔

انھوں نے علاقے میں علماء کرام کی مقبولیت اور نفوذ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واقعیت ہے کہ بلتستان کے عوام کو ہر قسم کے غیر ضروری اختلافات سے دور رہ کر معاشرے کی تعمیر و ترقی کی جانب توجہ مبذول کرانے میں علماء کرام، ہم سیاست دانوں سے کہیں زیادہ موثر ہیں لذا سیاسی سماجی شخصیات اور علماء و طلباء ایک ساتھ معاشرے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انھوں نے بجلی اور فیول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی غربت کے پیش نظر سردیوں میں شدید موسمی حالات سے نمٹنا ایک چیلینج ہے، گرچہ وقتی طور پر ھر مشکل میں حکومت اپنی توان کے مطابق مشکلات حل کرنے میں ایکٹیو رھی ھے تا ہم مستقل طور پر ان مسائل کو حل کرنےکیلئے بھی مختلف پلانز پر کام ہورہا ہے اور اس حوالے سے جو بھی خدمت بلتستان کے عوام کیلئے کرسکتا ہوں کرتا رہوں گا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *