تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہرکا نظام درہم برہم

  ریڈ زون کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا جب کہ رینجرز، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکننا ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ ایکسپریس […]

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1626

 

ریڈ زون کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا جب کہ رینجرز، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکننا ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈی چوک پر کنٹینر لگا لیا اور ہزاروں افراد دھرنے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کے بیشتر داخلی راستے بند ہیں جب کہ ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک کا دباؤ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آنے جانے والوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔ دوسری جانب ریڈ زون کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا جب کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکننا ہیں جب کہ احتجاج کرنے والی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور بااختیار حکومتی شخصیات سے ہی مذاکرات ہوں گے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *