تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے۔

شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4204

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں جاری ہے جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ میسر ہوں گے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے، وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *