تازہ ترین

ولادت باسعادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے قم میں محفل مشاعرہ

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اور بزم علم و ادب کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں شعر و ادب کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
شئیر
181 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8452

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اور بزم علم و ادب کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں شعر و ادب کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ہیئت سیدالشہداء العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد نجفی تھے۔

بلتستان کے معروف شعرائے کرام حجۃ الاسلام  نادم شگری ،احمد حسین ضمائری، حجۃ الاسلام امتیاز مہدوی ، مولانا شکور شاکری، حجۃ الاسلام کاچو یوسف،  مولانا  کاچو اظہر، مولانا کاظم حسنی،مولانا  عنایت شریفی ،مولانا ذیشان جوادی  اور مولانا سید فضل شاہ سمیت دیگر نے حضرت زہرا (س) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور بلتستان کے مشہور قصیدہ خوانوں نے بھی گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *