پاراچنار جیسے حساس علاقے میں ایک بار پھر حالات خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے، علامہ سید احمد رضوی
جامعہ روحانیت بلتستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں اسکول میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ اور 7 شیعہ اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔
شئیر
190 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8841
روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں اسکول میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ اور 7 شیعہ اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔
میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاراچنار میں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں، بےگناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
دیدگاهتان را بنویسید