تازہ ترین

پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں/آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

حوزہ/آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3942

روحانیت نیوز(قم)حوزہ” نیوز ایجنسی، حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کا کہنا تھاکہ الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال:

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا  ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

حوزات علمیہ کی آفیشل نیوز ایجینسی.

Www.hawzahnews.com

جواب دفتر آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

بسمہ تعالی

عصر حاضر میں الیکشن میں شرکت اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت کا حق ہے اور یه (اگرچه محدود پیمانے پر ہی سہی) اصلاح امور اور ملک کی ترقی کا سنہری موقع هے ۔

الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

 

خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے عزیزوں کو دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دینے کی توفیق دے۔

 

دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *