پاکستانی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستان کے وزير خارجہ خواجہ محمد آصف نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سرکاری دورے پرتہران پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی. تاہم ملاقات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ پیر کے روز اعلی سطحی وفد کی قیادت میں تہران پہنچ گئے جہاں وہ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور صدر کے خصوصی مشیر برائے امور اقتصادیات محمد نہاوندیان کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کریں گے.
اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات، خطے اورعالمی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر بات چیت کرنا ہے.
اس دورے میں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، سیکٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفترخارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی وفد تہران کے بعد مشہد مقدس کا بھی دورہ کرے گا.
واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر مشاورت کے لئے بیجنگ گئے تھے جہاں وہ اعلی چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں.
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید