تازہ ترین

پاکستان اور ایران کے بڑھتے تعلقات کو کوئی روک نہیں سکتا: چوہدری نثار

پاکستان کے وزیرداخلہ نے پاک، ایران کے دوطرفہ تعلقات کو گہرے اور مضبوط قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی واقعہ دونوں برادر ممالک کو روابط بڑھانے سے روک نہیں سکتا.

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1654

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ نے پاک، ایران کے دوطرفہ تعلقات کو گہرے اور مضبوط قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی واقعہ دونوں برادر ممالک کو روابط بڑھانے سے روک نہیں سکتا. یہ بات ‘چوہدری نثار علی خان’ نے گزشتہ جمعے کے روز پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ‘مہدی ہنردوست’ کیساتہ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران صدیوں پر محیط ثقافتی، سماجی اور سیاسی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور اس برادرانہ تعلق میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی. انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد پیدا ہونے والی فضا سے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات مزید گہرے کرنے کیلئے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے. 

پاکستانی وزیرداخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاک، ایران کے درمیان علاقائی مسائل موجود مشترکہ مؤقف سے دونوں ممالک کے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی. اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایران پاکستان کے درمیان سیکورٹی اور ترقی کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی. مہدی ہنردوست نے کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات سے باہمی تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *