تازہ ترین

پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کا جلد اجراء

ابنا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فیری سروس شروع کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔ […]

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1246

ابنا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فیری سروس شروع کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔ کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر 14 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سروس کے لئے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو لے جایا جاسکے گا۔ کامران مائیکل نے کہا کہ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہو گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014 میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا.

بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کے لیے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے کراچی سے ایران فیری سروس کے لئے 2 بحری جہاز بھی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیری سروس شروع ہونے کے بعد ایران جانے والے زائرین کو محفوظ سفر میسر آئے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بسوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر بلوچستان کی صوبائی حکومت نے مارچ 2014 میں باضابطہ درخواست کی تھی. محکمہ داخلہ کے حکام نے قرار دیا تھا کہ 700 کلو میٹر طویل راستے کی حفاظت مشکل کام ہے۔ واضح رہے کہ مستونگ، کوئٹہ اور تفتان شاہراہ پر واقع دیگر شہروں میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *