تازہ ترین

پاکستان سے متصل انڈین سرحد پر لیزر باڑ نصب

ہندوستان نے پاک و ہند سرحد کے کئی مقامات پر لیزر باڑ نصب کر دی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے پاکستان کے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے قریب بارہ کے قریب لیزر اور انفراریڈ باڑیں لگا دی ہیں جو مکمل […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1838

ہندوستان نے پاک و ہند سرحد کے کئی مقامات پر لیزر باڑ نصب کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے پاکستان کے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے قریب بارہ کے قریب لیزر اور انفراریڈ باڑیں لگا دی ہیں جو مکمل طور پر آپریشنل ہو گئی ہیں۔

ہندوستان کے بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ دو سال قبل بنایا گیا تھا جس کے تحت مزید چار لیزر باڑین نصب کی جا رہی ہیں اور فی الحال یہ لیزر نظام پاک و ہند سرحد سے منسلک پاکستانی پنجاب کے سرحدی علاقوں کے قریب لگایا گیا ہے جو ایک طرح کی لیزر دیوار ہے۔

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام ان دلدلی اور دشوار گزار سرحدی علاقوں میں نصب کیے جائیں گے جہاں باڑ لگانا ممکن نہیں ہے جبکہ منصوبے کے تحت پاک و ہند سرحد پر ایسی پینتالیس لیزر دیواریں قائم کی جائیں گی۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مشکوک افراد کی ہندوستان آمد اور دخل اندازی کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی پنجاب میں واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد لیزر باڑ کی تنصیب کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *