پاکستان میں آپریشن رد الفساد تیزی کے ساتھ جاری، متعدد مشکوک افراد زیر حراست
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، جس کے تحت پنجاب میں رینجرز، پولیس اور انٹیلی جینس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13افغانوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف […]

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، جس کے تحت پنجاب میں رینجرز، پولیس اور انٹیلی جینس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13افغانوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، لاہور، نارووال، اسلام آباد اور اٹک میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیے گئے جن میں 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسی طرح تھرپارکر میں پولیس نے اسلام کوٹ اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا اور38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں سے 14 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ 24 افراد پرریذیڈینٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب بھکر میں بہل اور حیدرآباد تھل میں کارروائی کے دوران 29 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔پاکستان بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن میں آج بھی متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید