پاکستان میں سالانہ ٹیکس چوری،ایف بی آرحرکت میں آگئی
حکومت نے عوام کی ایک اور ڈیوٹی لگادی۔ سالانہ 3 ہزار ارب کی ٹیکس چوری روکنے میں ناکامی کے بعد عوام سے مدد مانگ لی۔ کرپشن اور فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن بھی بنا دی۔ ملازمین کی فوج ظفر موج، بھاری تنخواہیں، لمبی چوڑی مراعات، مگر سرکاری مشینری ٹیکس وصولی میں ناکام ہوگئی۔ […]
حکومت نے عوام کی ایک اور ڈیوٹی لگادی۔ سالانہ 3 ہزار ارب کی ٹیکس چوری روکنے میں ناکامی کے بعد عوام سے مدد مانگ لی۔ کرپشن اور فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن بھی بنا دی۔
ملازمین کی فوج ظفر موج، بھاری تنخواہیں، لمبی چوڑی مراعات، مگر سرکاری مشینری ٹیکس وصولی میں ناکام ہوگئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں سالانہ تین ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ حکومت نے اس چوری کی روک تھام کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر وسل بلور کے نام سے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی۔
ٹیکس چوری یا بدعنوانی میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کو انعام کا لالچ بھی دیا گیا۔ نشاندہی کرنے والے افراد کا نام راز میں رکھا جائے گا تاہم کرپشن سے تنگ عوام کا کہنا ہے کہ حکمران طبقہ پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرے۔
عوام کو ٹیکس چوروں کی نشاندہی آن لائن کرنا ہوگی اور اس مقصد کیلئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر خصوصی پرفارما بھی جاری کردیا گیا ہے۔
( سماء نیوز)
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید