پاکستان میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہو گیا
انیس سال بعد پاکستان میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہو گیا ہے، مردم و خانہ شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ آج شروع ہونے پہلا مرحلہ 13 اپریل کو مکمل ہو گا۔چیف شماریات نے اٹک میں مردم شماری کے عمل کا افتتاح کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، پشاور کوئٹہ، فیصل […]

انیس سال بعد پاکستان میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہو گیا ہے، مردم و خانہ شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ آج شروع ہونے پہلا مرحلہ 13 اپریل کو مکمل ہو گا۔چیف شماریات نے اٹک میں مردم شماری کے عمل کا افتتاح کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، پشاور کوئٹہ، فیصل آباد اور کشمیر گلگت سمیت 63 اضلاع میں ڈیٹا اکٹھا کیا جائےگا۔تین دن گھروں کی گنتی پھر لوگوں کی گنتی ہوگی۔مردم شماری کادوسرا مرحلہ 25 اپریل کو شروع ہو کر 24 مئی کو مکمل ہو گا۔اٹک میں چیف شماریات آصف باجوہ نے مردم شماری کے عمل کا افتتاح کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج مردم شماری کے اہم حصے کا افتتاح کیا ہے۔ اٹک واحد ضلع ہے جس میں پہلے فیز میں مردم شماری کی جارہی ہے۔یہ مرحلہ 15 اپریل تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ایک فوجی جوان اورایک سول شخص لوگوں سے عام فہم سوالات پوچھیں گے۔انہوں نے اٹک میں اچھے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کامیاب پروگرام ہوگا۔انہوں نے مردم شماری اور خانہ شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔چیف شماریات نے بتایا کہ پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر نے خانہ شماری کا افتتاح کیا جبکہ صدرمملکت ممنون حسین کراچی میں مردم شماری کا افتتاح کریں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید