تازہ ترین

پاکستان نے برکس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کردیا

اسلام آباد ( روزنامہ اوصاف) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیان کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی برکس اور بمسٹک میں عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 532

اسلام آباد ( روزنامہ اوصاف) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیان کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی برکس اور بمسٹک میں عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خا تمے کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان بھارتی مداخلت اور تخریبی سر گرمیوں کا شکار ہے ۔ اتوار کو مشیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پرشدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی برکس اور بمسٹک میں عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ بھارتی قیادت مقبو ضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے لے لئے کوشش کر رہی ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دے رہا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ100 دنوں میں150 سے زائد نہتے کشمیر شہید ،15 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری زخمی کئے گئے اور پیلٹ گن کے استعمال سے عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا گیا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ یو این انسانی حقوق کمشنر اور او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائینڈنگ بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گردی سے تعبیر کرنے کو مسترد کیا ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے ۔ پاکستان بھارتی مداخلت اور تخریبی سرگرمیوں کا شکار ہے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *