تازہ ترین

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے/حجت الاسلام انصارثقلین

 روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد کے صدر حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی […]

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5062

 روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد کے صدر حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ روہنگیا، یمن، شام، یمن بحرین ، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی مشکلات کا مسلم ممالک کو ادراک کرکے ان کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔

انصار ثقلین جعفری کا کہنا تھا کہ ‏‏پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور کشمیری مسلمانوں کو اللہ تعالی کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *