پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ’را‘ملوث ہے، گوادر میں کیڈٹ کالج بنایا جائے گا:جنر ل راحیل شریف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ،راحیل شریف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا بھی اعلان کیاہے ۔ گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سینمار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پاک چین اقتصادی راہداری پورے […]
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ،راحیل شریف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا بھی اعلان کیاہے ۔
گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سینمار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے ،قبائلی علاقوں میں دہشتگردی آخری مراحل میں ہے ،بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل دیں گے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں منصوبے کیخلاف کام کر رہی ہیں ،’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف مشکل جنگ کرنا پڑی ،دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے ۔ان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی برادری کو غیر ملکی دہشتگردوں کی تنظیمیں، سہولت کاروں اور مالی معاونت کو بند کرنا ہو گا۔جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ ضرب عضب آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کا مقصد دہشتگردوں اور کرپشن کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کیلئے جدو جہد میں اب بہت آگے آ گئے ہیں ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ زندگی کا ایک بڑا حصہ گوادر میں گزرا ہے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید