تازہ ترین

پاکستان کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ کی پھانسی کی مذمت

پاکستان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پھانسیاں دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔     اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے بارے میں وزیر […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1981

پاکستان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پھانسیاں دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت بھی کی ہے۔

 

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیرانسانی ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پھانسی کے معاملے پر پوری دنیا خاموش ہے جبکہ اسے اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

 

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کو ایک متنازع ٹریبونل کے ذریعے بقول ان کے قتل کیا جانا جمہوری اصولوں کی روح کے سراسر خلاف ہے۔

 

پاکستانی قومی اسمبلی نے بھی ایک قرارداد کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ کو پھانسی دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *