پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی: آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال برداشت نہیں کیاجائیگا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی […]

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال برداشت نہیں کیاجائیگا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال بھی برداشت نہیں کیاجائیگا۔امریکی سفیر نے پاکستان کی اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورامریکامل کر خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے کردارادا کر سکتے ہیں۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان میں حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔امریکی سفیر نے عرب-اسلامک-امریکن کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے امن، سیکیورٹی، خوشحالی اور اتحاد پر اظہار خیال کیا تھا۔ڈیوڈ ہیل نے اس حوالے سے پاکستانی کردار اور قربانیوں کی تصدیق کی۔امریکی سفیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے 18 مئی کو کیے گئے وعدے پر شکریہ ادا کیا جس میں انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی بھی قیمت پر کسی بھی ریاست کے خلاف پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان میں حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔امریکی سفیر اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی اقوام مستحکم، محفوظ اور خوشحال افغانستان کیلئے پرعزم ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید