تازہ ترین

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ایرانی اسپیکر لاریجانی سے ملاقات

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے تہران میں منعقدہ دوسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگوکی۔

شئیر
56 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4202

 پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے تہران میں منعقدہ دوسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگوکی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اورباہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان اپنے ہمسایہ برادر اسلامی و دیگردوست ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی قومی اسمبلی کےاسپیکر اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ 6 ممالک کی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق تہران میں منعقدہ اسپیکرزکانفرنس میں روس، ترکی، چين، پاکستان، ایران اور افغانستان کے پارلیمانی رہنما شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

بشکریہ ، ابنا نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *