اسلام آباد میں حالیہ ترقی پانے والے میجرجنرلز سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہترین سول اور ملٹری تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں سول اور ملٹری اداروں کو یک زبان ہوکر بولنا چاہئے کیوں کہ یہ قومی و ملکی مفاد میں ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر دونوں قیادتوں کو ایک ساتھ اور اچھے تعلقات کے ساتھ چلتا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کچھ دوست نما دشمن بھی یہ نہیں چاہتے کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر اکٹھے ہوں اور ایک ساتھ مل کر کام کریں۔
