پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع ایران کی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا حصہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں خاص طور پر پاکستان کےساتھ تعلقات کی توسیع ایران کی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا حصہ ہے- اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کے مطابق ایران کے وزیرداخلہ رحمانی فضلی نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے […]
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں خاص طور پر پاکستان کےساتھ تعلقات کی توسیع ایران کی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا حصہ ہے-
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کے مطابق ایران کے وزیرداخلہ رحمانی فضلی نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ آئندہ تین برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا-انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کے عوام اورحکومت کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی نوسو سے زیادہ طویل مشترکہ سرحدیں ہیں اور دونوں ہی علاقے کے اہم ترین ملکوں کی حیثیت سے پوری تاریخ میں ہمیشہ امن و دوستی کےماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں –
وزیرداخلہ نے کہا کہ ایران نے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد کے قریب تک بچھادی ہے اور وہ مذکورہ پائپ لائن کو، پاکستان میں بچھائی جانےوالی پائپ لائن سے متصل کرنے کے لئے تیار ہے-
واضح رہے کہ تیئس مارچ انیس سوچالیس کو مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان منظورکی تھی اس لحاظ سے یہ دن پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خاص اہمیت رکھتاہے ، اور یوم پاکستان کے نام سے یاد کیاجاتاہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ تیئس مارچ کی تاریخ ایران میں نوروز کی تعطیلات کی تاریخوں میں ہے اس لئے تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے نےتعطیلات کے بعد تیرہ اپریل کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی –
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید