پاک ایران بینکنگ روابط بہت جلد بحال ہوجائیں گے: وزیر تجارت
پاکستان کے وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا ہےکہ مستقبل قریب میں باضابطہ بینکنگ چینلز کھولنے کے ساتھ ساتھ پاک ایران تجارتی لین دین 2 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی.
پرویز ملک کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ جلد ہی سرکاری بینکنگ چینل کھولا جائے گا اورہمیں ایران کی صوت میں ایک اچھا پڑوسی، بہترین تجارتی پارٹنر اور مارکیٹ ملے گا.
انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں، یا ریلوے کے راستے اور یہاں تک کہ ایئر کارگو کے ذریعے ایران سے تجارت کرسکتے ہیں.
لیکن مقررہ تاریخ تک اہم رکاوٹ ایک رسمی بینکنگ چینل تھا اور اس کے افتتاح کے ساتھ ہم پائیدار تجارتی تعلقات قائم کریں گےاور ایران اچھا مارکیٹ ثابت ہوگا.
انہوں نے کہا پاکستان کے مرکزی بینک (ایس بی پی) نے گزشتہ سال تہران میں ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بینکنگ اور ادائیگی کی ترتیبی نظام پر دستخط کیا تھا،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے آنے والے سالوں میں دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا ہے.
اس دوران پاکستان میں موجود ایرانی کمرشل اتاشی مراد نعمتی زرگان نے کہا ہے کہ ایران کی پاکستان کو برآمدات میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں اس سال (20 مارچ تک) تقریبا 16 فیصد اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں بہتری آئی ہے اور مجموعی طور پر دو طرفہ تجارتی حجم 1.336 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے.
دیدگاهتان را بنویسید