آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ساختہ ایل وائی 80کم اور درمیانی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیتوں والا فضائی دفاعی نظام ہے، جس سے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جاسکے گا۔

آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فضائی اہداف کو ڈھونڈ کرتباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل نیا ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سسٹم میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ اسے فوری طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیا ایئر ڈیفنس ایل وائی 80 سسٹم چینی ساختہ اور لوئر میڈیم الٹی ٹیوڈ ہے جبکہ ایل وائی 80فضائی اہداف کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایل وائی 80 سے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکے گا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم سسے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی ہے کیونکہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم دور مار اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے