پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کا پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا تاہم ریاستی اداروں اورعوام کی شرکت کے بغیرترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ کوئٹہ میں خوشحال پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کوئٹہ […]
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کا پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا تاہم ریاستی اداروں اورعوام کی شرکت کے بغیرترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔
کوئٹہ میں خوشحال پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کوئٹہ میں ہوئی، بلوچستان سے خاص رشتہ ہے، یہاں 9 سال خدمات بھی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے کیوں کہ صوبے کا مستقبل یہاں کے نوجوان ہیں جب کہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں، بلوچستان سے18 ہزارنوجوان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ پاک فوج 25 ہزار طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں 632 کلو میٹر طویل سڑکیں بنا دیں، سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے جب کہ مسائل حل کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا شماردنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جب کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا تاہم ریاستی اداروں اورعوام کی شرکت کے بغیرترقی کا حصول ممکن نہیں اور ہم مل کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک ترقی نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سےسپورٹ مل رہی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید