تازہ ترین

پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

 اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے سد باب کےلئے موزوں فورسز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

(لاہور: ایکسپریس نیوز کے مطابق ) پنجاب میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1692

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی سربراہی میں جوائنٹ آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کیا جانے والے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ  کیا گیا ہے کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ان  کارروائیوں میں  سیکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی ، رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر شامل ہوں گے ۔ آپریشن کے دوران سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کو بھی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی مدد حاصل ہوگی جب کہ تمام فورسز کو مختلف اہداف پر آپریشن کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *