تازہ ترین

پندرہ شعبان رات کے ۱۱ بجے سب ظہور امام کے لیے دعا کریں

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ایک پیغام جاری کر کے پندرہ شعبان کو عمومی طور پر دعا اور توسل کی دعوت دی ہے۔

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 345

 آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ایک پیغام جاری کر کے پندرہ شعبان کو عمومی طور پر دعا اور توسل کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آغاز میں کہا ہے کہ ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم اللہ کی حجت کے زمانہ غیبت میں ان کی امامت اور ولایت کے قائل ہیں اور ان کے ظہور کے منتظر ہیں۔
انہوں نے امام سجاد علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کیا کہ جس میں آپ(ع) نے فرمایا: اے ابو خالد کابلی! ان کی غیبت کے زمانے والے جو ان کی امامت کے قائل اور ان کے ظہور کے منتظر ہوں گے ہر زمانے کے لوگوں سے افضل ہیں چونکہ خدا نے انہیں ایسے عقل و شعور سے نوازا ہے کہ ان کے نزدیک غیبت گویا حضور کی منزل میں ہے اور ان کا مقام یہ ہے کہ وہ ان افراد کی طرح ہیں جو رسول خدا(ص) کے رکاب میں تلوار سے جہاد کر رہے ہوں ۔
آیت اللہ وحید خراسانی نے کہا: کہ جو لوگ پندرہ شعبان کو شب بیداری کرنے پر قادر ہوں گے وہ رات کے گیارہ ( ایران ٹائم کے مطابق) بارگاہ رب العزت میں ہاتھ بلند کریں اور سب مل کر بارگاہ رب العزت میں ظھور امام کی دعا کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا: جو لوگ چاہتے ہیں کہ امام زمانہ (ع) کے ساتھ رہیں ہر روز جتنا ممکن ہو امام زمانہ(ع) کے لیے تلاوت قرآن کریں اور جو لوگ تلاوت کرنا نہیں جانتے وہ سورہ قل ھو اللہ کی تلاوت کرتے رہیں روایت کے مطابق جو شخص ایسا کرے گا وہ امام زمانہ(ع) کے ساتھ ہے اور امام زمانہ(ع) کے ساتھ ہونا خدا، انبیا اور اوصیا کے ساتھ ہونا ہے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ جو شخص ہر روز سب سے زیادہ گرانقیمت چیز جو کلام خدا ہے کو اپنے امام کی خدمت میں ہدیہ کرے گا ہر جمعہ کو جب اس کا نامہ اعمال امام علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا جائے گا تو اس کے اس عمل کا نتیجہ اسے کیا دیں گے؟ یہ آپ خود بہتر جانتے ہیں چونکہ امام مظہر خدا ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *