واضح رہے کہ بچی کے والدین اپنی بیٹی کی میت کو تدفین سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہوجائے وہ اپنی بیٹی کی تدفین نہیں کریں گیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
اس سے قبل قصور کے علاقے روڈ کوٹ سے چار روز قبل اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کی لاش برآمد ہوئی۔ سفاک ملزمان نے زینب کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا۔
