کابینہ اجلاس،ایجوکیشن پالیسی ،خواتین بچوں کے ہسپتال کے قیام کی منظوری
گلگت بلتستان کابینہ نے گلگت بلتستان کی2015سے2030 تک کی ایجوکیشن پالیسی، بچوں اور خواتین کے ہسپتال کے قیام ،3جون2008 سے لے کر26نومبر 2014 کے دوران وزیراعظم اسسٹنٹ پیکیج کے تحت سکیل 1تا15 میںبھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے اورآئندہ کے لئے وزیراعظم اسسٹنٹ پییکیج کے تحت دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کوسکیل 1تا10 […]
گلگت بلتستان کابینہ نے گلگت بلتستان کی2015سے2030 تک کی ایجوکیشن پالیسی، بچوں اور خواتین کے ہسپتال کے قیام ،3جون2008 سے لے کر26نومبر 2014 کے دوران وزیراعظم اسسٹنٹ پیکیج کے تحت سکیل 1تا15 میںبھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے اورآئندہ کے لئے وزیراعظم اسسٹنٹ پییکیج کے تحت دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کوسکیل 1تا10 میں مستقل ملازمت فراہم کرنے، گلگت بلتستان کے مقامی تمغات دینے اور گلگت بلتستان میں لاوارث بچوں کے بل2016 وفاقی وزارت داخلہ کی مشاورت کو یقینی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیرصدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ گندم کی پسائی میں آئرن کی مقدار حفظان صحت کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جوملازمین اپنی سرکاری ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شہیدہوجاتے ہیں ان کے لئے حکومت شہداءپیکیج تیارکرے گی۔ گلگت بلتستان کے مقامی اعزازات کے حوالے سے مقامی طورپر نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کومستنصر حسین تارڑ، بین الاقوامی سطح پرنمایاں کام کرنے واالوں کونذیرصابر ایوارڈ اور امن وامان کے حوالے نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے لئے شہید سیف الرحمن ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔ کابےنہ اجلاس کے اےجنڈے مےں شامل2فےصد ورک چارک ملازمےن کی ترقےاتی سکےموں کوPC-1مےں اندراج کےلئے محکمہ تعمےرات اور برقےات کو جامع پلان تےار کرنے کی ہداےت کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان مےں نئے محکموں کی منظوری کے بارے مےں وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ترقےاتی عمل کو تےز کرنے کےلئے نئے محکموں کی ضرورت ہے جس کےلئے جون سے قبل متعلقہ ادارے کاغذی کاروائی مکمل کرئے۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے تمام اداروں اور منصوبوں مےں شفافےت کو ےقےنی بناےا جائےگا ماضی مےں صوبائی کرپشن کے خاتمے کےلئے کسی بھی ادارے کی قےام پر غور نہےں کےا گےا موجودہ حکومت صوبائی اےنٹی کرپشن کا با اختےارادارہ قائم کرےگی جس سے صوبے مےں شفافےت کو ےقےنی بنانے مےں مدد ملے گی اےنٹی کرپشن کے ادارے کا قےام عمل مےں لانے کےلئے پارلےمانی سےکرےٹری برائے قانون و انصاف، صوبائی سےکرےٹری داخلہ اور صوبائی سےکرےٹری خزانہ پر مشتمل کمےٹی قائم کی گئی جو اپنی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ فورم مےں پےش کرےگی۔ کابےنہ اجلاس مےں سےکرےٹری ےونےن کونسل اور کلرےکل سٹاف کی اپ گرےڈےشن کے حوالے سے کاغذی کاروائی مکمل جلد مکمل کر کے وفاقی حکومت سے کنکرنس لےنے کی ہداےت کی گئی۔ کابےنہ اجلاس مےں محکمہ برقےات کے تصدےق شدہ بقاےاجات سوائے 1.3 مےگاواٹ تھوئی ےاسےن غذر کے منصوبے کی ادائےگےوں کےلئےPC-1کو منظوری کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور تھوئی پاور پراجےکٹ کے قوانےن کے مطابق تحقےقات کرانے کی ہداےت کی گئی کابےنہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعلیٰ گلگت بلتستان نے سےکرےٹری صحت کو ہداےت کی کہ دور دراز علاقوں مےں عوام کو صحت کے بہتر سہولےات کی فراہمی کےلئے موبائےل ہسپتالوں سروس فراہم کرنے کےلئے حکمت عملی بنائی جائے وزےراعلیٰ نے داخلہ سےکورٹی کے تمام تصدےق شدہ بقاےاجات کو جون سے قبل مکمل کرنے کی ہداےت کی اس موقع پر وزےراعلیٰ نے کہاکہ اےفاد پراجےکٹ گلگت بلتستان کی زرعی شعبے کو فروغ دےنے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے اس منصوبے کے تمام مراحل مےں شفافےت کو ےقےنی بناےا جائے حکومت نے علاقے کے وسےع تر مفادمےں گلگت بلتستان رول سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ممبر مےں شعےب سلطان، نثار مےمن، فرےال گوہر جےسے نامور شخصےات کو ممبر بنانے کا فےصلہ کےا ہے جس سے اس ادارے کی کارکردگی اورساکھ مثبت ہوگی ۔
گلگت(نزاکت علی ‘سٹاف رپورٹر) وزےر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان مےں ٹرےفک کے نظام کو بہتر کر نے کے لئے 2 سو جوان بھرتی کئے جائےں گے ۔جن کو ٹرےفک کنٹرول کے حوالے سے خصوصی ٹرےننگ کر وائی جائے گی جبکہ ٹرےفک پولےس کے لئے جد ےد مشےنری اور وسائل فراہم کئے جائےں گے سنٹر ل پولےس آفس گلگت مےں ٹرےفک آگاہی مہم کی افتتاحی تقرےب مےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزےر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت موٹر سائےکل سواروں مےں ہےلمٹ پہننے کا شعور اجاگرکرنے کے لئے 2 ہزار ہےلمٹ مفت فراہم کرے گی جبکہ ٹرےفک پولےس کے لئے 5 وےٹ لفٹر گاڑےاں بھی فراہم کی جائےں گی انہوں نے کہا کہ ٹرےفک قوانےن پر سختی سے عملدر آمد کو ےقےنی بناےا جائے بغےر ہےلمٹ موٹر سائےکل سواروں اور ڈرائےونگ لائسنس کے بغےر موٹر سائےکل اور گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے خطے مےں امن ہے ماضی مےں نا خوشگوار حالات کی وجہ سے قےمتی جانوں کا ضےاع ہوتا تھا اور اب حادثات کی وجہ سے قےمتی جائےں ضائع ہو رہی ہےں لہذا ٹرےفک حادثات مےں انسانی جانوں کے ضےاع مےں کمی لانے کے لئے حفاظتی اقدامات سے متعلق شعور و آگاہی کو فروغ دےا جائے اس موقع پر وزےر اعلی نے کہا کہ تجارتی عمارتوں مےں پارکنگ کی سہولت نہ رکھی گئی تو ان عمارتوں کے نقسے منظور نہےں کئے جائےں گے گلگت شہر مےں گاڑےوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائےں گے اور پارکنگ فےس بھی مقرر کی جائے گی بعد ازاں اےس پی ٹرےفک طاہرہ ےعسوب نے ٹرےفک سے متعلق برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع مےں ٹرےفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے 154 اہلکار تعےنات ہےں جن مےں اےک اےس پی ‘ 2 آئی پی ‘ 6اےس آئی پےز ‘ 9 اے اےس آئی ‘ 13 اےچ سی اور 123 اےس جی سےز شامل ہےں گلگت جو کہ ضلعی ہےڈ کوار ٹر ہے مےں ٹرےفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اےک اےس پی کے ہمراہ صرف 58 اہلکار ہےں انہوں نے کہا گلگت بلتستان مےں سال 2012 سے سال 2015 ءتک تےن سالو ں مےں ٹرےفک حادثات کے دوران 569 افراد لقمہ اجل بن گئے ہےں جن مےں سال 2015 ءکے دوران سب سے زےاد ہ 150 افراد ٹرےفک حادثات مےں جاں بحق ہو گئے ہےں انہوں نے کہا کہ ٹرےفک حادثات کو کم کرنے اور عوام مےں شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹرےفک پولےس نے ٹرےفک آگاہی مہم کا آغاز کےا ہے تاکہ قےمتی جانوں کے ضےاع کو بچاےا جا سکے ‘عوام مےں شعور و آگاہی پےدا کی جا سکے ‘ ٹرےفک قوانےن پر عملدر آمد کو ےقےنی بناےا جا ئے اور موٹر سائےکل سواروں مےں ہےلمٹ کا ستعمال لازمی قرار دےا جائے اس مقصد کے لئے ٹرےفک پولےس نے موٹر سائےکل سواروں کو ابتدائی طور اےک ہزار ہےلمٹ مفت تقسےم کرےں گے ۔ تاکہ ہےلمٹ کا استعمال عام ہو سکے انہوں نے کہا کہ گلگت مےں ٹرےفک پولےس کی نگرانی مےں چلنے والے ڈرائےونگ سکول مےں گزشتہ 2 سالوں کے دوران 298 افراد کو ڈرائےونگ کی تربےت دی گئی ہے جن مےں 194 خواتےن بھی شامل ہےں اےس پی ٹرےفک نے مسائل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑکےں کشادہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرےفک جام کے مسائل پےدا ہو رہے ہےں شہر مےں مختلف علاقوں کے مسافر اڈے ہےں اور سبزی و فروٹ منڈےو ں کی وجہ سے بھی ٹرےفک کی روانی مےں مسائل پےش آرہے ہےں دوسری جانب تجارتی مارکےٹوں مےں پارکنگ کی سہولت نہےں رکھی گئی ہے جس باعث شہر مےں پارکنگ اےک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ جس پر وزےر اعلی نے مسائل حل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی ۔ برےفنگ کے موقع پر چےف سےکرےٹری طاہر حسےن اور آئی جی پی کےپٹن (ر) ظفر اقبال بھی موجود تھے ۔ قبل ازےں وزےر اعلی سنٹرل پولےس آفس پہنچے تو پولےس کے چا ک و چوبند دستے نے گار ڈ آف آنر پےش کےا بعدازاں وزےر اعلی حافظ حفےظ الرحمان نے پولےس شہدا ءکی ےادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
(www.dailyk2.com)
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید