تازہ ترین

کابینہ اجلاس؛ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر

حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں وزارتوں اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4151

اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے اور وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا، جب کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے معاملہ پر مزید مشاورت کی جائے گی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اصلاحاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت خارجہ کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں استحکام آیا اور سعودی عرب سے قابل زکر اقتصادی پیکج اور سرمایہ کاری تعاون ملا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *