تازہ ترین

کابینہ جامعہ روحانیت بلتستان کا اجلاس

صدر محترم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ تمام شعبہ جات کے پروگراموں کیلئے ہر ممکن مالی تعاون کی جائے گی۔
شئیر
65 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7011

ج ر ب نیوز، کابینہ جامعہ روحانیت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صدر ج۔ر۔ب جناب حجة الاسلام شیخ محمد حسین حیدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب رئیس اول و دوم، نائب دبیر سمیت شعبہ تعلیم، تبلیغ، تحقیق اور تبلیغات کے مسئولین اور رئیس دفتر نے شرکت کیں۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد صدر محترم نے سکردو میں زیر تعمیر بینات ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلےمیں نومنتخب منتظمہ کمیٹی کی تشکیل اور اس کے وظائف و اختیارات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ جس کے بعد مختلف معاونتوں کے گرمیوں میں قم اور بلتستان میں ممکنہ فعالیتوں کے حوالے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شعبہ تعلیمات، تبلیغات، مبلغین اور تحقیق کے مسئولین نے اپنے پروگراموں کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ صدر محترم نے ممکنہ پروگراموں کی تفصیلات سننے کے بعد مسئولین کے اقدامات کو سراہا اور امور مبلغین کے بلتستان میں ممکنہ پروگراموں کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ پروگرام تشکیل دینے کی بجائے کچھ محدود لیکن مؤثر اقدامات کریں اور بلتستان کی حال حاضر کے مسائل پر توجہ دیں۔ صدر محترم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ تمام شعبہ جات کے پروگراموں کیلئے ہر ممکن مالی تعاون کی جائے گی۔
آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *