تازہ ترین

کتنے فیصد پاکستانی پاک فوج پر اعتماد رکھتے ہیں؟ نئے سروے میں حیران کن جواب سامنے آگیا 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کے لوگوں نے سب سے زیادہ پاک فوج اور سب سے کم پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان کے اہم اداروں میں پولیس کو سب سے کم یعنی صرف […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 624

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کے لوگوں نے سب سے زیادہ پاک فوج اور سب سے کم پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پلڈاٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان کے اہم اداروں میں پولیس کو سب سے کم یعنی صرف 18 فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل ہے۔ دوسری طرف پہلے کی طرح 2016 میں بھی مسلح افواج کو سب سے زیادہ رائے دہندگان یعنی 76 فیصد کا اعتماد حاصل ہے۔یہ امر دلچسپی کا باعث ہے کہ مسلح افواج اور اس کے بعد اعلیٰ عدالتوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو گزشتہ تین سالوں سے مسلسل سب سے زیادہ رائے دہندگان کا اعتماد حاصل ہے۔ 

واضح رہے کہ پاک فوج کی اپروول ریٹنگ 2014 میں 73 فیصد، 2015 میں 75 فیصد تھی اور 2016 میں 76 فیصد رہی ہے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی 2014 میں اپروول ریٹنگ 62 فیصد، 2015 میں 63 فیصد اور 2016 میں 62 فیصد رہی ہے۔

ذیل میں دیے گئے جدول میں سب سے کم ترین کارکردگی کے حامل ادارے کو سب سے اوپر اور سب سے بہترین کارکردگی کے حامل ادارے کو سب سے نیچے ظاہر کیا گیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *