تازہ ترین

کراچی میں ایران مصنوعات کی نمائش لگائی جائے گی: ایرانی سفیر

پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی اور مالیاتی مرکز کراچی میں رواں سال ایک نمائش منعقد کی جائے گی جس میں ایرانی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا. اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1836

پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی اور مالیاتی مرکز کراچی میں رواں سال ایک نمائش منعقد کی جائے گی جس میں ایرانی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی اور مالیاتی مرکز کراچی میں رواں سال ایک نمائش منعقد کی جائے گی جس میں ایرانی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.

ايراني سفير مہدي ہنر دوست نے كراچي كے دورے كے موقع پر پاكستاني صوبے سندھ كے گورنر عشرت العباد خان اور پاكستان ٹريڈ ڈيولپمنٹ اتھارٹي كے چيف ايگزيكٹو ايس ايم منير كے ساتھ ملاقاتيں كيں.

سندھ كے گورنر كے ساتھ ملاقات كے دوران ايراني سفير نے كہا كہ بعض عناصر دونوں ممالك كے درميان تعلقات خراب كرنے كے لئے سازشيں كر رہے ہيں ليكن اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كو ايسي سازشوں سے مايوس نہيں ہونا اور سمجھداري سے كام لينا ہے.

پاكستان كے جنوبي صوبے سندھ كے گورنر نے پاكستان اور اسلامي جمہوريہ ايران كے درميان موجود قريبي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ مستقبل ميں تمام شعبوں ميں دونوں ممالك كے دوطرفہ تعلقات كو فروغ ملے گا.

ايراني سفير نے كہا كہ سال 2016 ميں اسلامي جمہوريہ ايران پاكستان كے تجارتي مركز اور سب سے برے شہر كراچي ميں ايران ساختہ مصنوعات كو نمائش كے لئے پيش كرے گا.

پاكستان ٹريڈ ڈيولپمنٹ اتھارٹي كے چيف ايگزيكٹو ايس ايم منير نے كہا كہ پاكستان كا ايك اعلي سطحي تجارتي وفد ان كي قيادت ميں اس سال اگست كے مہينے ميں ايران كا دورہ كرے گا.

انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستاني حكومت دونوں ممالك كے درميان بينكنگ شعبے ميں تعاون كے حوالے سے كام كر رہي ہے اور اگست كے مہينے ميں پاكستان ايران ميں اپني مصنوعات كي نمائش كرے گا.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *