تازہ ترین

کراچی میں جرائم سےتوبہ کرنیوالوں کیلئےبحالی سینٹربنانےپرغور

کراچی : ایم کیو ایم رہنماؤں اور ڈی جی رینجرز ملاقات میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث اور جرائم چھوڑنے پر آمادہ ملزمان کی بہتر تربیت کیلئے بحالی سینٹر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کراچی میں رینجرز ہیڈکواٹرز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں عامر خان،نسرین جلیل،کنور نوید اور خواجہ اظہار نے ڈی […]

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1989

کراچی : ایم کیو ایم رہنماؤں اور ڈی جی رینجرز ملاقات میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث اور جرائم چھوڑنے پر آمادہ ملزمان کی بہتر تربیت کیلئے بحالی سینٹر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کراچی میں رینجرز ہیڈکواٹرز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں عامر خان،نسرین جلیل،کنور نوید اور خواجہ اظہار نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں عامر خان، نسرین جلیل، کنور نوید اور خواجہ اظہار نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث اور جرائم چھوڑنے پر آمادہ ملزمان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں بھی ایسے بحالی سینٹر پر زور دیا گیا ہے، قانون سازی کی ضرورت ہے، خیبر پختونخواہ میں بھی ایسا نظام نافذ العمل ہے،سندھ میں بھی ممکن ہے۔

اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر نے واجح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی پارٹی میں ہو، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے، آپس میں رواداری اور برداشت صوبے میں پرامن فضا کے لئے ضروری ہے

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *