تازہ ترین

کراچی میں شیعہ نسل کشی جاری، قاری محمد کاظم شاکری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

شہید قاری محمد کاظم کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر اقتدا ادا کی گئی، جس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام احتجاج کیا گیا، بعد ازاں شہید کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں انکی تدفین کی گئی۔  شہر قائد کے […]

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1269

شہید قاری محمد کاظم کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر اقتدا ادا کی گئی، جس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام احتجاج کیا گیا، بعد ازاں شہید کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں انکی تدفین کی گئی۔

 شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ شب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے قاری قرآن محمد کاظم شاکری کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیرِ اقتدا ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منور چورنگی کے قریب گزشتہ شب موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے قاری محمد کاظم شاکری کو پیچھے سے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید قاری محم کاظم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین نمائش چورنگی پر علامہ مرزا یوسف حسین زیرِ اقتدا ادا کر دی گئی، جس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ اصغر شہیدی، میثم عابدی، ناصر حسینی، میر تقی ظفر سمیت دیگر علمائے کرام و رہنما بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام احتجاج بھی کیا گیا، بعد ازاں شہید محمد کاظم کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کی گئی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *