جس طاقت نے سید الشهداء (ع) کو زنده جاوید بنا دیا وه توحید پرستی اور خدا باوری کی طاقت تھی دعاے عرفه جو که معارف الهی کا مجموعه هے اس دعا میں مولا نے عبدیت و ربوبیت کے آداب، طریقے، اسلوب اور اثرات کو انتهائی دقیق اور عمیق انداز میں بیان کیا هے اور تمام مخلوقات خدا کو قدرت الهیه کے مقابلے میں هیچ گرانتے هوئے رب کائنات کی معرفت کو تمام مسائل کا حل اور حیات بشری کی رشد و ترقی کا واحد وسیله قرار دیتے هیں
